ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی ایس ایل 8،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سرفراز الیون کی جرسی کی رونمائی کردی

 کوئٹہ:پاکستان سپر لیگ کے سیزن 8کی فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اپنی آفیشل جرسی کی رونمائی کردی۔

ٹوئٹر پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اکانٹ سے ایک ویڈیو جاری کرتے ہوئے آفیشل جرسی کی رونمائی کی گئی ہے،ویڈیو میں کپتان سرفراز کیلئے تیار کی گئی جرسی کو نمایاں کیا گیا ہے۔ رواں سیزن کیلئے بھی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جرسی میں پرپل اور پیلا رنگ نمایاں ہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ویڈیو کے ساتھ کی گئی ٹوئٹ میں لکھا کہ گلیڈی ایٹرز اس جرسی کو پہن کر میدان میں اتریں گے اور  اپنے کھوئی شان  کو حاصل کرنے کیلئے لڑیں گے،فرنچائز کے اکائونٹ سے  جرسی سے متعلق  شائقین کی رائے بھی طلب کی گئی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں