ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

چیف الیکشن کمشنر کی زیرسربراہی  سیاسی جماعتوں سے مشاورتی اجلاس

اسلام آباد: الیکشن کمیشن  کا اہم اجلاس  جمعرات کو چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ  کی سربراہی  میں منعقد ہوا، جس میں  زیر دفعہ 233(1) الیکشن ایکٹ  2017 کی زیر دفعہ 233(1)  کے تحت آئندہ عام انتخابات  کے لیے بنائے جانے والے  ڈرافٹ ضابطہ اخلاق  پر سیاسی جماعتوں  سے مشاورت کی گئی۔

اجلاس  میں مختلف  سیاسی پارٹیوں  کے نمائندوں نے شرکت کی جن  میں  پاکستان مسلم  لیگ (ن)  ، پاکستان تحریک انصاف،  ایم کیوا یم پاکستان ، بلوچستان  عوامی پارٹی ، عوامی نیشنل پارٹی  ، نیشنل پارٹی و دیگر  پارٹی نمائندے شامل تھے  ۔

انہوں نے  ڈرافٹ  ضابطہ اخلاق  پر اپنا فیڈ بیک  دیا اور  ضابطہ اخلاق  میں بہتری  کے لئے اپنی تجاویز  بھی پیش کیں ۔ الیکشن کمیشن نے  ان کی تجاویز کو سنا اور نوٹ بھی کیا۔چیف الیکشن کمشنر نے اجلاس میں شریک تمام سیاسی پارٹیوں  کے نمائندوں  کا شکریہ ادا  کیا اور یقین دلایا کہ  قانون  کی روشنی  میں ان تجاویز  کا جائزہ  لیا جائے گا اورقابل عمل تجاویز کو ضابطہ اخلاق  کا حصہ بنایا  جائے گا۔

اجلاس میں معزز ممبران  الیکشن کمیشن سندھ نثار احمد درانی ، بلوچستان شاہ محمود جتوئی ،پنجاب  بابر حسن بھروانہ اور خیبر پختونخوا جسٹس (ر) اکرام اللہ خان  کے علاوہ  سیکرٹری الیکشن کمیشن عمرحمید خان ، سیاسی پارٹیوں  کے نمائندگان  اور الیکشن کمیشن کے سینئر افسران نے شرکت کی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں