ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حکمران طبقہ اور بگڑا اشرافیہ اپنے مفادات کا اسیر بنا ہوا ہے، لیاقت بلوچ

لاہور:نائب امیر جماعت اسلامی  پاکستان اور سابق پارلیمانی لیڈر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ ملک بحرانوں کے دلدل میں ڈوب رہا ہے۔ حکمران طبقہ، بگڑا اشرافیہ اپنے مفادات کا اسیر بنا ہوا ہے۔ آئی ایم ایف سے معاہدہ کوئی پہلا معاہدہ نہیں ہوگا، پہلے بھی 23 معاہدے ہوچکے ہیں۔

لیاقت بلوچ نے کہاکہ بدترین، خطرناک شرائط عوام کو زندہ درگور کردیں گے، تجارت، زراعت، صنعت اور کاروباری سرکل جام ہوگیا ہے، مہنگائی، افراطِ زر اور بیروزگاری خونی اور انارکی کی صورتِ حال کی طرف بڑھ رہے ہیں۔

نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان کا کہنا تھا کہ اقتصادی بحران سے نجات کے لیے سنجیدگی، احساس اور اہلیت کی ضرورت ہے، جماعتِ اسلامی خودانحصاری، خوداعتمادی، اپنی قوم اور وسائل پر اعتماد، اوورسیز پاکستانیوں کے اعتماد کی بحالی کے ساتھ ملک کو مہنگائی اور معاشی بحرانوں سے نجات دلائے گی۔

انہوں نے کہاکہ  پیداواری لاگت بڑھتی رہے اور اِسے قابو میں رکھنے کی کوئی ترکیب نہ ہو تو ڈیفالٹ اور زوال تو لازم ہوگا، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں اسمبلیوں کی تحلیل کے بعد 90 دِن میں انتخابات نگراں حکومتوں پر آئینی پابندی ہے، فوج، پولیس، سیکیورٹی اور انتظامی ادارے آئین سے انحراف نہیں کرسکتے۔ معاملہ عدالتوں میں جارہا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں