کراچی: پی ایس ایل 8 کے لیے نیشنل بینک کرکٹ ارینا (نیشنل اسٹیڈیم کراچی) میں پشاور زلمی نے مسلسل چوتھے روز پریکٹس سیشن جاری رکھا۔
اس موقع پر انٹرا اسکواڈ میچ بھی کھیلا گیا۔کھلاڑیوں نے ہیڈ کوچ ڈیرن سیمی کی زیر نگرانی مشقوں کے آغاز سے قبل وارم اپ ہونے کے لیےفٹبال کھیلی۔
کپتان بابر اعظم پریکٹس سیشن میں غیر حاضر رہے۔ پنجاب کی عبوری حکومت کا حصہ بننے والے فاسٹ بالر وہاب ریاض ہنوز اسکواڈ کا حصہ نہیں بن پائے۔
واضح رہے کہ آج رات 7 بجے کوئٹہ گلیڈی ایٹر اپنی مشقوں کا آغاز کرے گی۔ فرنچائز نے گزشتہ روز اپنی پہلا پریکٹس سیشن منسوخ کر دیا تھا۔
دوسری جانب کراچی کنگز اپنے دوسرے ٹریننگ سیشن کے لیے اسٹیڈیم کا رخ کرے گی۔
