ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی ٹی آئی دورمیں مبینہ کرپشن، پی ڈبلیو ڈی افسران کیخلاف تحقیقات تیز

leadership

اسلام آباد: خیبر پختونخوا میں پاکستان تحریک انصاف کے دورحکومت میںترقیاتی اسکمیوں میں 33ارب روپے کی مبینہ کرپشن کے معاملہ پر پی ڈبلیو ڈی افسران کے خلاف نیب کی جانب سے تحقیقات مزید تیز کردی گئیں۔

نیب کی جانب سے معاملہ کی انکوائری مکمل کر کے اب تحقیقات کا باقاعدہ آغاز کردیا ہے۔ قومی احتساب بیورو(نیب)نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے سیفران کے چیئرمین سینیٹر ہلال الرحمان کوخط لکھ دیا۔نیب کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ پی ڈبلیوڈی کے افسران تحقیقات میں تعاون نہیں کررہے۔

جبکہ ضلع مہمند، باجوڑاورخیبر سے تعلق رکھنے والے پی ٹی آئی کے سابق اراکین اسمبلی کے خلاف بھی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ پاک پی ڈبلیو ڈی کے چیف انجینئر انوارالحق ڈوگر کے حوالے سے نیب نے ایف آئی اے کو خط لکھ کر ان کے خلاف جاری انکوائری کے اسٹیٹس کے حوالہ سے بھی پوچھاگیا ہے۔ کرپٹ افسران اور سابق اراکین اسمبلی کے خلاف نیب کی تحقیقات آخری مراحل میں ہیں.

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں