ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ڈپارٹمنٹل اسپورٹس بحال ہونے سے کھلاڑیوں کو روزگار ملے گا، معین خان

کراچی: سابق ٹیسٹ کپتان اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ معین خان نے کہا ہے کہ پی سی بی کے آئین 2014 کی بحالی خوش آئند ہے۔ڈیپارٹمنٹل اسپورٹس بند ہوجانے سے لاتعداد کھلاڑی بے روزگار ہوئے، امید ہے کہ محکمہ جاتی سطح پر کھیلوں کی سرگرمیاں بحال ہونے سے کھلاڑیوں کو روزگار بھی ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ توقع ہے کہ پی ایس ایل 8 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹر کی کارکردگی اچھی رہے گی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے ہیڈ کوچ نے کہا کہ   لیگ میں فرنچائز کی گزشتہ 2 سال کی خراب کارکردگی پر کوئی دو رائے نہیں۔ ہم پی ایس ایل میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر کے ہیں اور ٹائیٹل بھی اپنے نام کیا۔خراب کارکردگی کی وجوہات میں کھلاڑیوں کی فٹنس اہم مسئلہ رہا ہے۔

معین خان نے کہا کہ ڈرافٹنگ کے نظام کی وجہ سے بھی اہم کھلاڑی میسر نہ آسکے جب کہ لیگ کی بعض تکنیکی اور  انتظامی خامیاں بھی آڑے آئیں۔ کوشش کریں گے اس مرتبہ ٹرافی جیتیں، ہمارے تمام کھلاڑی اچھی فارم میں ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں