ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سندھ پولیس میں کانسٹیبل کی بھرتی کا انٹرویو پروسیس  شیڈول جاری

حیدرآباد:سندھ پولیس میں لیڈی اور مرد کانسٹیبل کی بھرتی کا انٹرویو پروسیس  شیڈول جاری کردیا گیا۔

 چیئرمین ریکروٹمنٹ کمیٹی ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس کاونٹر ٹیریرزم ڈیپارٹمنٹ کراچی سندھ کے دفتر سے جاری کردہ ہدایت کے مطابق سندھ پولیس میں بطور کانسٹیبل SPF 490 (BPS 5) بھرتی کے حوالے سے حیدرآباد رینج کے مختلف اضلاع سے بھرتی کے ابتدائی مراحل کامیابی سے طے  کرنے والے مرد و خواتین امیدواران کے لئے انٹرویوز کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔

شیڈول کے مطابق حیدرآباد،جام شورو،بدین ٹنڈوالہیار، ٹھٹہ،مٹیاری، سجاول،  ٹنڈو محمد خان اور دادو سے تعلق رکھنے والی خواتین امیدوار کو انٹرویو کے لئے مورخہ 13 فروری بروز پیر صبح 00۔08 بجے پولیس ہیڈ کوارٹر حیدرآباد رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ اسی روز (پیر 13 فروری بوقت صبح 00۔08 بجے)ٹھٹہ، ٹنڈو محمد خان اور سجاول کے مرد امیدواران کو بھی پولیس ہیڈ کوارٹر حیدرآباد میں انٹرویو کے  موقع پر اپنی حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

جاری کردہ شیڈول کے مطابق ضلع حیدرآباد اور جامشورو کے مرد امیدواروں کو منگل 14 فروری صبح 00۔08 بجے،بدین ٹنڈوالہیار اور مٹیاری کے مرد امیدواران کو بدھ 15 فروری صبح 00۔08 بجے  اور ضلع دادو سے تعلق رکھنے والے مرد امیدواران کو جمعرات 16 فروری صبح 00۔08 بجے پولیس ہیڈ کوارٹر حیدرآباد میں انٹرویو کمیٹی کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں