ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سیکیورٹی اداروں، پنجاب پولیس اور آئی بی کو مل کر کام کرنے کی ہدایت

Directing

لاہور/ اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ خان نے ہدایت کی ہے کہ تمام سیکیورٹی ادارے بالخصوص پنجاب پولیس اور آئی بی مل کر کام کریں۔

وزیر داخلہ نے سی ٹی ڈی اور سیف سٹی میں اصلاحات اور تنظیم نو کی ہدایت کردی تاکہ ان اداروں میں قابل اور محنتی افراد آگے آئیں، وفاقی وزیر کی زیر صدارت سیف سٹی ہیڈ کوارٹرز لاہور میں سیکیورٹی اور انسداد دہشت گردی کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں  وفاقی سیکریٹری داخلہ یوسف نسیم کھوکھر، چیف سیکریٹری پنجاب زاہد اختر زمان، نیشنل کوآرڈینیٹر نیکٹارائے طاہر، ہوم سیکریٹری پنجاب، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور،اور دیگر اعلی افسران کی شرکت کی۔ 

وزارت داخلہ سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں صوبہ کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔وزیر داخلہ کو صوبہ میں انسداد دہشتگردی اور غیر ملکی شہریوں کی سیکیورٹی کے حوالے سے لیے جانے والے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

وزیر داخلہ نے ہدایت کی کہ تمام سیکورٹی ادارے ملکی و غیر ملکی شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنائیں،وزیر اعظم کی ہدایات کی روشنی میں تمام تر ضروری اقدامات کو یقینی بنایا جائے، وزیر داخلہ نے کہا کہ تمام افراد بشمول غیر ملکی شہریوں کو محفوظ ماحول کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے،غیر ملکی شہریوں کے تحفظ کی لیے ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں