ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کینیڈا کی فضائی حدود میں بھی امریکی طیارے نے اڑتی نا قابل شناخت شے کو مار گرایا 

اٹاوا:کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا ہے کہ ان کے احکامات پر امریکی جنگی طیارے نے شمالی کینیڈا کی فضائوں میں اڑتی ناقابل شناخت شے کو مار گرایا ہے۔

جسٹن ٹروڈو نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا احکامات ملتے ہی امریکی اور کینیڈین افواج کی مشترکہ کارروائی میں امریکی ایف 22 جنگی طیارے نے شمالی کینیڈا کے علاقے یوکون کے اوپر اڑتی ناقابل شناخت شے کو مار گرایا ہے۔

جسٹن ٹروڈو کی ٹوئٹ سے قبل نارتھ امریکن ائیرو ڈیفنس کمانڈ (NORAD)نے کہا تھا کہ کینیڈا کے فضائی حدود میں ایک ناقابل شناخت شے کو اڑتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔ اپنی ایک اور ٹوئٹ میں جسٹن ٹروڈو نے لکھا کہ انہوں نے امریکی صدر سے بات کی ہے اور اب کینیڈین افواج اس شے کے ملبے کو جمع کرنے کے بعد اس کا تجزیہ کریں گی۔ 

واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکا کی جانب سے بھی الاسکا کے اوپر اڑتی کسی ناقابل شناخت شے کو مارگرانے کا دعوی کیا گیا تھا جبکہ اس سے قبل امریکا نے مشتبہ چینی جاسوس غبارہ مار گرایا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں