لاہور:سابق وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویز الہی نے کہا ہے کہ پنجاب میں الیکشن کا بگل بج چکا، انتخاب بارے آئین اور قانون کے مطابق عدالت کا فیصلہ بھی آ گیا ہے، الیکشن کمیشن فوری انتخابی شیڈول کا اعلان کرے، پی ڈی ایم عوام پر مہنگائی کے جو کوڑے برسا رہی ہے۔
چوہدری پرویز الہی نے کہاکہ عوام الیکشن میں اس کا بدلہ چکانے کیلئے تیار بیٹھے ہیں، عمران خان کی مقبولیت ہر دن میں بڑھتی ہی جا رہی ہے، ان کے الیکشن مہم پر نکلتے ہی مخالفین گیدڑ کی طرح بھاگتے نظر آئیں گے، شہباز شریف کی نااہلی نے عوام کو مہنگائی اور دیگر مالی مشکلات سے دوچار کیا۔
سابق وزیر اعلی پنجاب نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن)آئین سے کھیلنے سے باز رہے، آئین سے انحراف کی کوشش کے سنگین نتائج ہوں گے، ہر ادارہ مقررہ وقت میں انتخاب کے انعقاد کیلئے الیکشن کمیشن کی معاونت کا پابند ہے، نواز شریف اب واپس نہیں آئیں گے،(ن)لیگ نے کارکنوں کو لاروں پر لگایا ہوا ہے۔
