ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

 شام میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے،عالمی ادارہ صحت

نیویارک:شام میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد ساڑھے  آٹھ ہزار سے تجاوز ہو سکتی ہے۔

عالمی ادارہ صحت  کے مشرقی بحیرہ روم کے ہنگامی امور کے ڈاریکٹر رچرڈ برینن نے بتایا ہے کہ  اب تک شام میں زلزلے سے  ساڑھے آٹھ ہزار افراد ہلاک  ہو چکے ہیں۔

 مسلسل اضافے کی وجہ سے حتمی تعداد کا بتانا اس وقت ممکن نہیں ہے لیکن اب تک کی حاصل کردہ معلومات کے مطابق ،شامی انتظامیہ کے زیر کنٹرول علاقوں میں  تقریبا چار ہزار افراد ہلاک اور ڈھائی ہزار زخمی جبکہ شمال مغربی شام میں ساڑھے چار ہزار افراد ہلاک اور ساڑھے  سات ہزار کے قریب  زخمی ہو چکے ہیں جن میں اضافے کی توقع بھی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں