ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

یونانی وزیر خارجہ کا دورہ ترکیہ،خیر سگالی کا پیغام

 وزیر خارجہ مولود چاوش اولو نے  ترکیہ کو در پیش اس مشکل صورت حال میں تعاون فراہم کرنے پر یونان کا شکریہ ادا کیا ۔

چاوش اولو نے زلزلے کے بعد  ترکیہ آنے والے یونانی وزیر خارجہ نیکوس دندیاس کے ساتھ ضلع حاتاَئے میں ملاقات کی ۔

اس موقع پر کہا کہ  زلزلے کے بعد جن ممالک نے سب سے پہلے  مدد کی پیشکش کی ان  میں یونان بھی شامل تھا جس نے فورا ہی  امدادی ٹیم اور طیاروں کے ذریعے امدادی سامان  بھی روانہ کیا تھا۔

 چاوش اولو نے کہا کہ ہمسائیگی کا پتہ برے وقت میں ہی معلوم ہوتا ہے، ،میرے دوست نیکوس دندیاس اور ان کی معرفت سے  حکومت یونان اور یونانی عوام سے اس مدد پر شکریہ ادا کیا جاتا ہے۔

اس موقع پر یونانی وزیر خارجہ نے بھی کہا کہ  حکومت یونان کی جانب سے حکومت ترکیہ اور عوام کو تعاون اس مشکل دور کے علاوہ  بھی دو طرفہ اور یورپی یونین کی سطح پر بھی دیا جائے گا۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں