6 فروری کے زلزلے کی وجہ سے ترکیہ کے ساتھ اظہارِ اتحاد و یکجہتی کی خاطر امریکہ کی ریاست میسیچوسٹس کے دارالحکومت بوسٹن کے بعض علامتی پُلوں کو ترک پرچم کے رنگوں سے روشن کر دیا گیا۔
ترکیہ کے بوسٹن قونصل خانے کی طرف سے ویڈیو مناظر کے ساتھ جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ "بوسٹن کے علامتی پُل ترک پرچم کے رنگوں سے روشن کر دیئے گئے ہیں۔ اس اظہارِ اتحاد و یکجہتی کا شکریہ”۔