ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جناح اسپتال میں بھرتیو ں کے خلاف سندھ ہائی کورٹ کا حکم امتناع جاری

 کراچی :جناح اسپتال کراچی میں خالی اسامیوں پر بھرتیوں کے خلاف دائر درخواست پر سندھ ہائی کورٹ نے حکم امتناع جاری کر دیا ہے۔

جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر کراچی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر شاہد رسول کی جانب سے65سے زائد خالی اسامیوںپر بھرتیوں کیلئے سندھ کے ڈومیسائل کے حامل امیدواروں سے آن لائن درخواستیں طلب کی گئی تھیں۔

درخواست گذار خورشید نے سندھ ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں وفاق ،سندھ حکومت اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر جے پی ایم سی کو فریق بنایا تھا جس پر عدالت کی دو رکنی بینچ نے جناح اسپتال میں بھرتیوں کے خلاف حکم امتناع جاری کیا۔

واضح رہے کہ سندھ حکومت نے سپریم کورٹ آف پاکستان اور سندھ ہائی کورٹ کے احکامات کے خلاف ورزی کرتے ہوئے پروفیسر شاہد رسول کو جے پی ایم سی میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے عہدے پر تعینات کیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں