ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

غیر قانونی طریقے سے اسپین جانے کی کوشش میں 6 افراد ہلاک

شمالی افریقہ کے ساحل سے اسپین کے جزائر کینری میں بے قاعدہ نقل مکانی کے نتیجے میں 6 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

کوسٹ گارڈ کی ٹیموں کے بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کل 154 غیر قانونی تارکین وطن 4 مختلف کشتیوں میں کینری جزائر گئے۔

ٹینیرائف جزیرے کے جنوبی ساحل  میں مداخلت کیے جانے والے پہلی بوٹ کے  23 غیر قانونی تارکین وطن  پکڑے گئے ۔

تارکین وطن نے حکام کو بتایا کہ وہ 9 دن تک سمندر میں رہے اور بحری سفر کے دوران 6 افراد ہلاک ہوئے۔

حکام نے بتایا کہ کینری جزائر جانے والے 154 غیر قانونی تارکین میں سے 17 خواتین تھیں اور انہیں ریڈ کراس کی ٹیموں کی جانب سے ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد پناہ گاہوں کو منتقل کر دیا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں