ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

چڑیا گھر میں ملکہ نور جہاں نامی ہتھنی علالت کا شکار

کراچی: شہر قائد کے چڑیا گھر میں ملکہ نور جہاں نامی ہتھنی بیمار ہونے کی وجہ سے چلنے پھرنے سے قاصر ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں واقع چڑیا گھر میں بچوں اور بڑوں کی پسندیدہ ملکہ نور جہاں نامی ہتھنی بیمار ہوگئی ہے۔

 ذرائع کی رپورٹ کے مطابق مدھوبالا اور ملکہ نور جہاں نامی ہتھنیاں کراچی کے چڑیا گھر میں 2009 میں لائی گئی تھیں۔

ذرائع نے بتایا کہ دونوں ہتھنیوں کو چند ماہ قبل دانتوں کا انفیکشن بھی ہوا تھا جس کے بعد ملکہ نور جہاں نامی ہتھنی پچھلا حصہ لٹکانے اور چلنے پھرنے سے قاصرہوگئی ہے، اس حوالے سے چڑیا گھر کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ملکہ نور جہاں نامی ہتھنی کا علاج جاری ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں