ڈنمارک نے اپنے تمام "سیزر” ہوٹزر یوکرین کے حوالے کر دئیے ہیں۔
یوکرین وزارت دفاع نے ٹویٹر پیج سے جاری کردہ بیان میں ملک کو فراہم کی گئی فوجی امداد کے بارے میں معلومات فراہم کی ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈنمارک نے اپنے تمام سیزر ہوٹزر یوکرین کے حوالے کر دئیے ہیں۔
تاہم یوکرین کو دئیے گئے ہوٹزروں کی تعداد سے متعلق کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔
یاد رہے کہ ڈنمارک کے وزیر دفاع جیکب ایلیمان جینسن نے جنوری میں جاری کردہ بیان میں اعلان کیا تھا کہ "ہم یوکرین کو فرانس ساختہ 19 "سیزر ہوٹزر” فراہم کریں گے۔