لاہور:سابق وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویز الہی نے کہا کہ عدالتی فیصلے کے بعد الیکشن کی تاریخ میں تاخیر کا کوئی جواز نہیں، عدلیہ آئین کی بالادستی کے ساتھ کھڑی ہے، آئین شکنی برداشت نہیں ہو گی۔
چوہدری پرویز الہی نے کہاکہ الیکشن کمیشن اپنی ذمہ داری پوری کرتے ہوئے فوری شیڈول جاری کرے،گورنر اور الیکشن کمیشن تاریخ کے معاملے پر فٹبال کھیلنا بند کریں۔
انہوں نے کہاکہ قوم سب دیکھ رہی ہے کہ پی ڈی ایم الیکشن سے کس طرح خوفزدہ ہے، کسی کو آئین پامال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
