ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

الیکشن کی تاریخ دینے میں جان بوجھ کر تاخیر کی جا رہی ہے، عمران خان

deliberate

لاہور: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ الیکشن کی تاریخ دینے میں جان بوجھ کر تاخیر کی جا رہی ہے، الیکشن کمیشن اور گورنر پنجاب آئین شکنی کے مرتکب ہو رہے ہیں۔

گورنر پنجاب اور الیکشن کمیشن کی ملاقات میں انتخابات کی تاریخ کا فیصلہ نہ ہونے پر عمران خان کی زیر صدارت اہم مشاورتی اجلاس ہوا۔جس میں اسد عمر، فواد چودھری، فرخ حبیب، مسرت جمشید چیمہ، شیریں مزاری، حماد اظہر، عون عباسی سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی، اس موقع پر الیکشن کمیشن اور گورنر کے الیکشن کی تاریخ نہ دینے کے بعد کی حکمت عملی پر غور کیا گیا۔

اہم اجلاس میں آئینی اور قانونی پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا جبکہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے آئینی کردار ادا کرنے کے آپشن پر بھی غور ہوا، عمران خان نے صدر سے ہونے والے رابطے کے حوالے سے آگاہ کیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں