ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارتی کرکٹرز فٹ رہنے کیلئے انجکشن کا استعمال کرتے ہیں،چیف سلیکٹر کا انکشاف

 نئی دہلی:بھارتی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر  چیتن شرما نے فٹنس کیلئے بھارت کے نامور کھلاڑیوں کی جانب سے انجکشن استعمال کرنے کا انکشاف کیا ہے۔

بھارتی نیوز چینل کی جانب سے بھارتی کھلاڑیوں کی فٹنس کا راز جاننے کے لیے اسٹنگ آپریشن شروع کیا گیا جس دوران چیف سلیکٹر چیتن شرما نے انکشاف کیا کہ بھارت کے کئی بڑے اور  نامور کھلاڑی فٹ رہنے کیلئے انجکشن کا استعمال کرتے ہیں۔

بھارتی چیف سلیکٹر کے مطابق لگائے جانے والے انجیکشن میں ایسی ممنوعہ دوا شامل ہوتی ہے جو ڈوپ ٹیسٹ میں پکڑی نہیں جاسکتی۔ بھارتی کھلاڑی ڈاکٹرز سے مشورے کے بعد انجیکشن لگواکر  100فیصد فٹنس بناتے ہیں۔

انہوں نے دعوی کیا کہ یہ کھلاڑی نامور کرکٹرز ہیں جن  کیلئے ہزاروں ڈاکٹرز ایسے ہیں جو ایک فون کال پر انہیں رات گئے انجکشن  لگانے کیلئے پہنچ جاتے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں