ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

تمام اشیا پر سیلزٹیکس کی شرح 17 سے بڑھا کر 18 فیصد کردی

حکومت نے بین الااقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی شرائط پر عملدرآمد کے لیے 170 ارب روپےکے منی بجٹ سے قبل تمام اشیا پر سیلزٹیکس کی شرح 17 سے بڑھا کر 18 فیصد کردی۔سیلزٹیکس میں اضافے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق  ڈبے میں بند تمام اشیا پر بھی سیلز ٹیکس 17 سے بڑھا کر 18 فیصد کردیا گیا ہے، خوردنی تیل، بسکٹ، جام، جیلی، نوڈلز سب مہنگے ہوگئے۔

بچوں کے کھلونے، چاکلیٹ، ٹافیاں، خواتین کے لیے میک اپ کا سامان، شیمپو،کریم، لوشن، صابن اور ٹوتھ پیسٹ پربھی سیلزٹیکس 18 فیصد کردیا گیا ہے۔

ہیئرکلر، ہیئر ریموورکریم اور  ہیئرجیل پرسیلز ٹیکس 18 فیصد کردیا گیا ہے۔شیونگ فوم، شیونگ جیل، شیونگ کریم اور شیونگ بلیڈز  پر بھی سیلزٹیکس 18 فیصد کردیا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں