لاہور: سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ اس وقت پاکستان نااہل حکمرانوں کی وجہ سے مشکل صورتحال سے دوچار ہے، نام نہاد تجربہ کاروں کے ہاتھوں پاکستان کی معیشت بری طرح تباہ ہو چکی ہے۔
چوہدری پرویز الہی نے کہاکہ شہبازشریف کی سارا نام نہاد تجربہ صرف غیر ملکی دوروں تک محدود ہے، حکمران عوام کو ریلیف دینے میں بھی ناکام ہیں اور اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل سے بھی انہیں کوئی دلچسپی نہیں۔
انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی عام انتخابات میں اپنے ووٹ کے ذریعے فیصلہ کن کردار ادا کریں، اوورسیز پاکستانی ملکی معیشت اور ملک کے امیج کو بہتر بنانے کیلئے اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔
