ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاک بحریہ کی کثیر الملکی میری ٹائم مشق ‘امن 2023’ اختتام پذیر

Multinational

کراچی: پاک بحریہ کی آٹھویں کثیرالملکی میری ٹائم مشق امن 2023ء اختتام پذیر ہو گئی۔امن مشق گزشتہ 6روز سے جاری تھیں۔50سے زائد ممالک شریک تھے۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق مشق امن 2023ء کی اختتامی تقریب شمالی بحیرہ عرب میں منعقد کی گئی، وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف تقریب کے مہمان خصوصی تھے، تقریب میں وفاقی وزیر تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت رانا تنویر، گورنر سندھ ، وزیر اعلیٰ سندھ و دیگر تقریب میں شریک تھے۔

پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق مشق امن 2023ء کی اختتامی تقریب میں چئیرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف ، سروسز چیفس نے بھی شرکت کی، بحیرہ عرب میں موجود پاک بحریہ کے جہاز پر آمد پر امیر البحر نے وزیر اعظم پاکستان کا استقبال کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف کو امن مشقوں کے حوالے سے بریفنگ بھی دی گئی، مشق میں شریک ممالک کے بحری اور ہوائی جہازوں نے مہمان خصوصی کو سلامی پیش کی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں