ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکا کا شام میں ایرانی ساختہ ڈرون مار گرانے کا دعوی

واشنگٹن:امریکی حکام نے دعوی کیا ہے کہ انہوں نے شام میں ایک ایرانی ساختہ ڈرون مار گرایا، جو کہ مبینہ طور پر ایک فوجی بیس کی جاسوسی کر رہا تھا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق امریکا کی سینٹرل کمانڈ نے کہا کہ شمال مشرقی شام میں مشن سپورٹ سائٹ کونوکو کی جاسوسی کرنے کی کوشش کرنے والے ایک ایرانی ساختہ بغیر پائلٹ کے جہاز کو مار گرایا گیا۔

امریکی دفاعی حکام نے دعوی کیا کہ ایران یوکرین میں روس کی جنگ کے لیے ڈرون فراہم کر رہا ہے۔تہران کی شمولیت کو ظاہر کرنے کے لیے امریکہ نے مبینہ طور پر ایرانی بغیر پائلٹ کے طیاروں کی تصاویر اور ان کے بارے میں تجزیہ جاری کیا۔

لندن میں ایک بریفنگ کے دوران، ڈیفنس انٹیلی جنس ایجنسی کے تجزیہ کاروں نے یوکرین پر حملہ کرنے والے ڈرونز کی تصاویر کے ساتھ ان ڈرونز کی تصاویر بھی دکھائیں جن کا تعلق مبینہ طور پر ایران سے منسلک کیا جا چکا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں