ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ٹھٹھہ کے مختلف اسکولوں کے طلباء وطالبات میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے سویٹر تقسیم

ٹھٹھہ کے مختلف اسکولوں کے طلباء وطالبات میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں اور دعا فاؤنڈیشن کی جانب سے سویٹر تقسیم کیے گئے ہیں ۔

ٹھٹھہ کے متعدد اسکول سے سیلاب اور بارش میں خستہ حال ہوگئے تھے جن کی وجہ سے طلبہ اور طالبات میدانوں میں کلاس لے رہے تھے۔ سردی میں طلبہ کھلے آسمان تلے تعلیمی عمل کے باعث طلبہ کو بہت سی مشکلات کا سامنا تھا۔

میڈیا میں خبر آنے کے بعد فاؤنڈیشن کے وائس چیئرمین ممتاز عالم اور قاضی بختیار نے ٹھٹھہ کے سکولوں کا دورہ کیا اور سیکڑوں طلباء و طالبات میں گرم کپڑے اور سوئٹر تقسیم کئے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایسے اسکولوں کے طلبہ کی دوسری ضروریات پوری کرنے کے لئے ہر ممکن کوشش کریں گے۔ اس موقع پر اسکولوں کے اساتذہ اور طلبہ و طالبات نے تشکر کے جذبات کا اظہار کیا

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں