ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پیٹرولیم منصوعات کے بعد سریئے کی قیمت میں بھی اضافہ

کراچی:پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد سریئے کی فی ٹن قیمت میں یکدم 10 ہزار روپے کا اضافہ ہو گیا۔

منی بجٹ، بجلی، گیس کے نرخ میں اضافے کے بعد پیٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں بھی بھاری اضافے کے حکومتی اقدامات نے ہر چیز کو غریب کی پہنچ سے دور کردیا ہے، آوٹ اف کنڑول ہوتی مہنگائی میں سریا اور سیمنٹ مالکان نے بھی اپنے اپنے نرخ مقرر کر لے ہیں اور سریئے کی قیمت 10 ہزار روپے فی ٹن اضافہ کے بعد 2 لاکھ 85 ہزار روپے فی ٹن تک پہنچ گئی ہے۔

دوسری جانب سیمیٹ کی قیمت میں ابھی گزشتہ روز ہی ایک ہزار 20 روپیتھی، تاہم پیٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں اضافہ اور نئے ٹیکسز کے باعث آج کی قیمت کا ابھی تک تعین نہیں ہوسکا۔

 تاہم امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ سریئے کے بعد اب سیمنٹ کی قیمتوں میں بھی بھاری اضافہ ہوجائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں