ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پیٹرول مہنگا ہوتے ہی ٹاپ ٹرینڈ بن گیا، میم گیم کا آغاز

کراچی:حکومت کی جانب سے گزشتہ روز آئی ایم ایف کی شرائط پر عمل درآمد کرتے ہوئے رات گئے پیٹرولیم مصنوعات میں بڑا اضافہ کر کے عوام پر مہنگائی بم گرا دیا گیا۔

منچلی عوام نے بھی حسب روایت میم گیم آن کیا اور اپنے غم اور دکھوں کا مداوا کرتی دکھائی دی، مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر پیٹرول ڈیزل پرائس ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔

کسی نے اپنی تنخواہ کا موازنہ روز بہ روز بڑھتی ہوئی مہنگائی سے کیا تو کسی نے پیٹرول کم استعمال کرنے کا مشورہ دیا، ایک صارف نے گرل فرینڈ کی مہنگی جگہ کھانا کھانے کی فرمائش کا حل ڈھونڈ نکالا، تو کسی نے عوام کے موجودہ حال پر دلچسپ تبصرہ کیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے ایک صارف نے اپنے جذبات اور عوام کو جگانے کیلیے کہا کہ ہوتی  نہیں  جو  قوم حق  بات پہ  یکجا، اُس قوم کا حاکم ہی بس اُس کی سزا ہے۔

پاکستانی گلوکار فرحان سعید نے بھی پیٹرول کی قیمت بڑھنے پراپنے غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانیوں تم 500 روپے لیٹر بھی ڈلوا لو گے،”جو قوم اپنے حق کیلیے کھڑی نہ ہو وہ اس سے مزید برے کے حقدار ہیں۔

ایک صارف نے پیٹرول کی قیمت بڑھنے پر کہا کہ پرانے پاکستان میں مہنگائی میں زلزلہ آگیا ہے.

ایک اور صارف نے پیٹرول کی قیمت بڑھنے پر اپنے جذبات کا اظہارکرتے ہوئے پیٹرول ، ڈیزل، چینی، چکن، آٹا اور انڈے کی قیمت  لکھی ہے اور ساتھ میں ایک وڈیو شیئر کی ہے جس میں چنگچی کے آگے بائیک کی جگہ گدھا گاڑی بندھی ہوئی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں