ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

یو اے ای نے ملک میں رقم لانے اور باہر لے جانے کی نئی حد مقرر کر دی

ابوظہبی :متحدہ عرب امارات میں قومی شناخت، شہریت، کسٹم اور پورٹس سکیورٹی کے وفاقی ادارے نے امارات آنے والوں سے کہا ہے کہ وہ اپنے پاس محفوظ نقدی، مالیاتی وسائل، قیمتی پتھر اور سونے وچاندی کا اقرار نامہ جمع کرائیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بیان میں کہا گیا کہ اگر کسی کے پاس 60 ہزار اماراتی درہم یا اس کے مساوی رقم سے زیادہ کرنسی وغیرہ ہو تو ایسی صورت میں اقرار نامہ جمع کرانا ضروری ہو گا۔

کسی بھی فیملی کو مجموعی طور پر امارات آمد اور روانگی کے وقت 60 ہزار درہم یا اس کے مساوی رقم لانے اور لے جانے کی اجازت ہے، رقم یا سونے وغیرہ کی مالیت 60 ہزار سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے۔

 فیملی کے 18برس سے کم عمر اور اس سے زیادہ عمر کے افراد پر یہ اصول لاگو ہو گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں