ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکہ: ٹائمز اسکوائر کے سائن بورڈ زلزلہ زدگان کے لئے روشن ہو گئے

امریکہ کے شہر نیویارک کے سائن بورڈ، ترکیہ میں 6 فروری کے زلزلے میں ہلاک ہونے والوں کے لئے، جذباتی پیغامات سے روشن ہو گئے ہیں۔

عالمی شہرت یافتہ ٹائمز اسکوائر کے سائن بورڈوں پر ترکیہ کے زلزلہ زدگان کے لئے شائع کئے گئے پیغامات میں "ملّی اتحاد  ویکجہتی  کی طرف توجہ مبذول کروائی گئی اور بین الاقوامی تعاون کو سراہا گیا ہے”۔

سائن بورڈوں کو”صدی کی آفت”، "ترکیہ کے ساتھ تعاون پر آپ کے شکر گزار ہیں”، "ترکیہ ہمیشہ سے کہیں زیادہ متحد ہو گیا ہے”، "پُر امید رہیں”، "ہیرو بنتے نہیں پیدا ہوتے ہیں” اور "ہمارے دِلوں کو غم نے بھر دیا ہے” جیسے پیغامات  سے روشن کیا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں