ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سابق وزیر خزانہ کیخلاف گھیرا تنگ، اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع

اسلام آباد: سابق وزیر خزانہ کے خلاف درج مقدمے میں ان کے گرد گھیراتنگ ہونا شروع ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق شوکت ترین پر غداری کے مقدمے میں ایف آئی اے نے مزید پیش رفت شروع کر دی۔

نجی ٹی وی کی وفاقی تحقیقاتی ادارے کے ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کے مطابق مقدمے کے مرکزی ملزم شوکت ترین کا نام ای سی ایل میں ڈالنے اور انہیں اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کر دی گئی۔

رپورٹ کے مطابق اشتہاری قرار دینے کے بعد ایف آئی اے گرفتاری کے لیے اقدامات کرے گا۔  ملزم شوکت ترین کی گرفتاری کے لیے انٹرپول سے بھی مدد لی جائے گی۔ واضح رہے کہ شوکت ترین کی لیک آڈیو پر ان کے خلاف مقدمہ درج ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں