ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کا شام میں ضروری امداد کی کمی کے بارے میں فکر مند

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (WHO) نے اعلان کیا کہ 6 فروری کو  آنے والے   زلزلے کے باعث   شام کے شمال مغرب کے لیے ضروری امداد کی کمی کے بارے میں فکر مند ہے۔

ڈبلیو ایچ او کے گلوبل ایمرجنسی کے ڈائریکٹر مائیک ریان نے صحافیوں کو بتایا کہ "یہ واضح ہے کہ اس وقت سب سے زیادہ تشویش کا علاقہ شمال مغربی شام ہے۔

انہوں نے کہا کہ  شام میں حکومت کے زیر کنٹرول علاقے بھی زلزلے سے متاثر ہوئے، ریان نے ذکر کیا کہ وہاں دستیاب خدمات تک لوگ  رسائی حاصل کررہے ہیں۔

ریان نے کہا کہ ہمیں یاد رکھنا ہوگا کہ شام میں 10 سال سے جنگ جاری ہے۔ صحت کی دیکھ بھال کا نظام ناقابل یقین حد تک نازک ہے۔

انسانی امداد کے دائرہ کار میں کچھ سرحدی دروازے عارضی طور پر کھولنے کی اہمیت کا ذکر کرتے ہوئے ریان نے کہا کہ اس وقت توجہ لوگوں کی ضروریات پر مرکوز ہے۔

ڈبلیو ایچ او نے اعلان کیا کہ اس نے زلزلے سے متاثر ہونے والے ترکیہ اور شام میں کیے جانے والے کاموں کے لیے 43 ملین ڈالر کی امداد کی اپیل  کو بڑھا کر 84.5 ملین ڈالر کر دیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں