ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آئی ایم ایف کا پاکستان کے منی بجٹ اقدامات پر اطمینان کا اظہار

expensive

اسلام آباد:آئی ایم ایف کا پاکستان کے منی بجٹ اقدامات پر اطمینان کا اظہار کردیا۔ فنڈز کی منظوری کیلئے آئی ایم ایف بورڈ کا اجلاس آئندہ ہفتے طلب کیا جاسکتا ہے، پاکستان نے آئی ایم ایف کو وزیراعظم کی سطح پر اصلاحات پرعملدرآمد کی گارنٹی دے دی۔

جون تک ملکی زرمبادلہ ذخائر 2 ماہ کی درآمدات کے مساوی لانے پر اتفاق ہوگیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف نے منی بجٹ میں کیے گئے اقدامات کو اطمینان بخش قرار دے دیا۔

 ذرائع وزارت خزانہ نے بتایا 30 جون تک ملکی زرمبادلہ ذخائر 2 ماہ کی درآمدات کے مساوی لانے پر اتفاق ہوگیا، پاکستان کو دوست ممالک، عالمی اداروں اور کمرشل قرض کے ذریعے 10 ارب ڈالرسے زائد کا انتظام کرنا ہوگا جبکہ رواں سال معاشی شرح نمو 2 فیصد تک اور مہنگائی 29 فیصد سے زیادہ رہنے کا تخمینہ طے ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان نے آئی ایم ایف کو وزیراعظم کی سطح پر اصلاحات پرعملدرآمد کی گارنٹی دے دی ہے، دوست ممالک اور عالمی مالیاتی ادارے بھی موجودہ قرض پروگرام کی نگرانی کریں گے جب کہ جون 2023 تک 2.5 ارب ڈالرملنے کے بعد آئی ایم ایف کا قرض پروگرام ختم ہوجائے گا، ضرورت ہوئی تو پاکستان نئے قرض پروگرام کے لیے اگلے مالی سال نئی درخواست دے گا۔

پاکستان کو ایک اعشاریہ ایک ارب ڈالر کی قسط کی منظوری کیلئے آئی ایم ایف بورڈ کا اجلاس آئندہ ہفتے بلایا جاسکتا ہے جس میں پاکستان کو فنڈز کی ترسیل کی تاریخ بتائی جائے گی۔ فنڈز کی ترسیل سے دوست ممالک اور بین الاقوامی اداروں سے تعاون کا راستہ کھل جائے گا اور پاکستان کی ڈیفالٹ کینزدیک پہنچنے کی ریٹنگ ریورس ہوجائے گی ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں