ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارت نے ایشیا کپ کے اپنے میچز یو اے ای میں کھیلنے کی تجویز دیدی

لاہور : بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایشیا کپ 2023 کے حوالے سے بھارتی کرکٹ بورڈ(بی سی سی آئی ) نے پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) کو دو آپشن دے دیئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ میں اپنے میچز متحدہ عرب امارات ( یو اے ای ) میں کھیلنے کی تجویز دی ہے، بھارتی بورڈ کی تجویز ہے کہ پاکستان ایشیا کپ کا میزبان رہے اور دیگر ٹیموں کے میچز پاکستان میں ہوں تاہم بھارت کے فائنل میں پہنچنے کی صورت میں فائنل بھی یو اے ای میں ہو گا ۔

بھارتی میڈیا کا مزید کہنا ہے کہ بھارتی بورڈ نے پاکستانی بورڈ کو آپشن دے دیا ہے اور اب فیصلہ کرنا پی سی بی کے ہاتھ میں ہے ، ایشیا کرکٹ کونسل ( اے سی سی ) کے آئندہ اجلاس میں ایشیا کپ کے وینیو کے حوالے سے حتمی فیصلہ ہو گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں