ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

خیریت سے ہوں مداح پریشان نہ ہوں، جاوید میاں داد

کراچی :سابق ٹیسٹ کرکٹر جاوید میاںداد نے طبیعت خرابی اور اہسپتال میں داخل ہونے کی خبروں پر کہا ہے کہ میری حالت ٹھیک ہے اور میں میڈیکل چیک اپ کے لیے ہسپتال آ یا تھا جلد گھر روانہ ہوجا وں گا ۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا میں خبریں گردش کررہی تھیں کہ جاوید میاں داد کی طبیعت خراب ہے اور وہ ہسپتال میں زیر علاج ہیں جس پر جاوید میاں داد کا وضاحتی پیغام سامنے آیا ہے۔

جاوید میاں داد نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ میں اپنے چاہنے والوں کا شکر گزار ہوں کہ انہوں ںے میری طبیعت خرابی پر تشویش کا اظہار کیا، میری طبیعت زیادہ خراب نہیں، سر میں درد کے سببب چیک اپ کے لیے آیا تھا کوئی فکر کی بات نہیں ہے، دنیا بھر میں جہاں بھی مجھ سے محبت کرنے والے موجود ہیں وہ پریشان نہ ہوں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں