ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نااہل حکمرانوں نے عوام کے منہ سے نوالہ تک چھین لیا، شیخ عقیل الرحمان

incompetent

مظفرآباد: جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے قائمقام امیر شیخ عقیل الرحمان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ نااہل اور کرپٹ حکمرانوں نے غریب عوام کے منہ سے نوالہ تک چھین لیا ہے۔

شیخ عقیل الرحمان ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ عام غریب آدمی کی زندگی اجیرن کردی گئی ہے ،اشرافیہ کی مراعات میں اضافہ اور غریبوں پر ٹیکس سمجھ سے بالا ہے ،حکمرانوں نے ہوش کے ناخن نہ لیے تو جماعت اسلامی عوام کو سڑکوں پر لائے گی، حکومت آٹے سمیت اشیاء ضروریہ میں سبسڈی دے تا کہ غریبوں کو ریلیف ملے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ یوں لگ رہا ہے کہ ملک پر آئی ایم ایف کی حکومت ہے وہ جب چاہتے ہیں جتنا چاہتے ہیں غریب عوام پر ٹیکس لگا رہے ہیں اگر ملک آئی ایم ایف کے حوالے ہے تو حکمرانوں کے اخراجات کرنے کی بجائے ان کو گھر بھیجا جائے، آزادکشمیر میں آٹے کے بحران کی وجہ سے لوگ سڑکوں پر ذلیل ہورہے ہیں حکمرانوں کو ٹس سے مس نہیں ہورہا نا اہل اور کرپٹ حکمرانوں سے نجات ہی مسائل کا واحد حل ہے، عوام بددیانت، نا اہل اور کرپٹ قیادت کو منتخب کرنے کی بجائے جماعت اسلامی کا ساتھ دے تا کہ اللہ کا دیا ہوا منصفانہ اور عادلانہ نظام قائم کیا جاسکے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ جنرلز،ججز،بیوروکریٹس سمیت حکومتی عہدیدران کی مراعات میں اضافے کیے جارہے ہیں اور غریبوں کو دووقت کی روٹی سے بھی محروم کیا جارہا ہے،حکمرانوں نے احساس نہ کیا تو ایک عوامی طوفان اٹھے گا جو سب کو بہا لے جائے گا۔

شیخ عقیل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ جماعت اسلامی آزادخطے میں افراتفری کی حامی نہیں لیکن حکمرانوں کے کرتوتوں پر خاموش نہیں رہے گی بلکہ عوام کے حقوق پر کسی کو شب خون نہیں مارنے دے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں