ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پشاور زلمی کو ملتان سلطانز کے ہاتھوں 56 رنز سے شکست

ملتان: پی ایس ایل 8 میں پشاور زلمی کہ ملتان سلطانز کے ہاتھوں 56 رنز کی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ کے پانچویں میچ میں پشاور زلمی 18.5 اوورز میں 154 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

پشاور زلمی کی جانب سے صائم ایوب 37 گیندوں میں 53 اور محمد حارث 23 گیندوں میں 40 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ رومن پاول 23، جیمز نیشم 12 اور کپتان بابر اعظم 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

ملتان سلطانز کی جانب سے احسان اللہ اور اسامہ میر نے 3،3، عباس آفریدی نے 2 اور کارلوس بریتھویٹ نے 1 وکٹ حاصل کی۔

قبل ازیں پشاور زلمی کی دعوت پر پہلے کھیلتے ہوئے ملتان سلطانز نے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 210 رنز بنائے۔ ملتان سلطانز کی جانب سے رائلی روسو 36 گیندوں پر 75 رنز کی دھواں دار اننگ کھیل کر نمایاں رہے۔ ڈیوڈ ملر 23 اور کیرون پولارڈ 15 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔

کپتان محمد رضوان 66 رنز اور شان مسعود 20 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ پشاور زلمی کی جانب سے سلمان ارشاد نے 2 جبکہ سفیان مقیم نے 1 وکٹ حاصل کی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں