ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عمرکوٹ،یاتریوں کی کار اور رکشہ میں تصادم، 2 افراد ہلاک، 10زخمی

 عمرکوٹ:سندھ کے ضلع عمر کوٹ میں شیو مہادیو میلے سے واپس جانے والی ہندو یاتریوں کی تیزرفتارکار اوررکشہ میں تصادم سے 2افراد ہلاک جبکہ 10شدید زخمی ہوگئے۔ 

عمر کوٹ میں ہونیوالے سالانہ مہادیو مندر کے شیو میلے سے واپس جانے والی یاتریوں کی کرولا کاراوررکشہ درگاہ نمانو شاہ کے قریب آمنے سامنے سے ٹکراگئے ، جس کے نتیجے میں 2 افراد سنیل میگھواڑ اور نارائن کولہی موقع پر دم توڑ گئے جبکہ دس افراد شدید زخمی ہیں۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور لاشوں اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال عمرکوٹ منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جبکہ 2 زخمیوں کو حیدرآباد ریفر کردیا گیاہے۔ 

مرحوم سنیل میگھواڑ حیدرآباد اور نارائن کولہی درگاہ نمانو شاہ کے رہائشی تھے ، حادثہ تیزرفتاری کے باعث پیش آیا ، کار ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں