ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پرویز الہٰی کی عمران خان سے ملاقات، جیل بھرو تحریک کی حمایت

support

لاہور: سابق وزیر اعظم عمران خان سے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہی نے ملاقات کی جس میں سیاسی صورتحال، جیل بھرو تحریک اور عام انتخابات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں رہنماوں نے مسلم لیگ (ن) کی جانب سے عدلیہ کے خلاف چلائی جانے مہم کی شدید الفاظ میں مذمت کی اس کے علاوہ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالہی نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی اعلان کردہ جیل بھرو تحریک کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اپنی گفتگو میں کہا مسلم لیگ (ن) اپنی روایت کے مطابق عدلیہ پر حملہ آور ہے، حکمران آئین کو مان رہے ہیں نہ عدالتی فیصلے تسلیم کر رہے ہیں، پی ٹی آئی کی قیادت اور کارکنوں کے خلاف جھوٹے مقدمات درج کئے جا رہے ہیں۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ نااہل حکمران ٹولہ الیکشن سے خوفزدہ ہوکر انتقامی کارروائیوں پر اتر آیا ہے، جیل بھرو تحریک کے تحت ملک بھر سے پارٹی رہنما، کارکن اور عوام رضاکارانہ گرفتاریاں دیں گے، قوم خوف کے بت توڑ کر میدان میں آ رہی ہے۔عمران خان نے مزید کہا نااہل ٹولے نے پہلے ملکی معیشت کو تباہ کیا اب آئین کی پامالی کی جا رہی ہے، یہ حکمران مزید جتنے دن اقتدار میں رہیں گے ملک کو اتنا ہی زیادہ نقصان ہو گا، ملک کو درپیش معاشی بحران سے نکالنے کیلئے الیکشن ناگزیر ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں