کراچی:امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن کا کہنا ہے کہ اس وقت پورے پاکستان میں مہنگائی کا عذاب مسلط ہے،آزاد ہونے کے باوجود تاحال ہم آزاد ہو نہیں سکے۔
ایم اے جناح روڈ پر مہنگائی مارچ سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں مہنگائی کا عذاب مسلط ہے اور حکرانوں کی عیاشیاں ختم نہیں ہوتیں غریب عوام اس مہنگائی کی چکی میں پس کر رہ گئے ہیں ہر دور میں ہمیں یہی چہرے نظر آتے ہیں،حکمران اپنی اولادوں کو پاکستان لانے کےلئے تیار نہیں جبکہ متوسط طبقے کو بنیادی سہولیات سے محروم رکھا ہوا ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ اس وقت ملک کو ایک ایماندار حکمران کی ضرورت ہے،جماعت اسلامی ہی ملک کی تقدیر بدل سکتی ہے،جماعت اسلامی پورے ملک میں مہنگائی کے خلاف سراپا احتجاج ہے،فوری طور پر بلدیاتی الیکشن کا عمل مکمل کرو،جماعت اسلامی کی سیٹوں پر قبضہ قابل قبول نہیں،جماعت اسلامی کا مئیر ہی کراچی کو ترقی دیگا۔
ان کا کہنا تھا کہ طالبعلموں کےلئے بھی ٹرانسپورٹ کا نظام موجود نہیں،ایک طالبعلم اگر 300 روپے پیٹرول پر خرچ کرے تو مشکلات بڑھے گی۔
انہوں نے کہا کہ میز کے دونوں طرف آئی ایم ایف کے نمائندے بیٹھ کر ملک کے فیصلے کرتے ہیں،اشرافیہ کو اس دور میں بھی مفت پیٹرول میسر ہے،حکمران طبقے نے عوام کو مہنگائی میں دھکیل کر رکھا ہے، گیس اس وقت ملک میں ناپید ہے،مزید مہنگی کی جارہی ہے، کراچی کی صنعتیں چلتی تو ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوتا ۔
انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے کہا کہ مزید ٹیکسز لگائے جائیں،662 ارب روپے کے الیکٹرک سے لینے کےلئے تیار نہیں،عام آدمی ہر چیز پر ٹیکس دیتا ہے لیکن اشرافیہ کو کلین چٹ دی ہے،یہ سب زاتی مفادات کےلئے عام آدمی پر ٹیکسز کے بوجھ ڈالتے ہیں،عدالتوں میں انصاف ملنے کے بجائے انصاف بکتی ہیں۔
