ترکیہ میں 6 فروری کے زلزلے میں اموات کی تعداد 40 ہزار 689 تک پہنچ گئی ہے۔
ترکیہ محکمہ آفات و ہنگامی حالات AFAD کے سربراہ یونس سیزیر نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ متاثرہ اضلاع کے بڑے حصے میں تلاش و بچاو کی کاروائیاں مکمل ہو گئی ہیں۔ اس وقت تک ہمارے 40 ہزار 689 شہریوں کی اموات کی تصدیق ہو چکی ہے۔ بحالی کے لئے بھی ہمارے کام جاری ہیں۔ہم نے 2 لاکھ 50 ہزار خیمے لگا دئیے ہیں اور 68 ہزار کنٹینروں کے لئے انفراسٹرکچر کاروائیاں جاری ہیں”۔
اس دوران AFAD شعبہ زلزلہ اور خطرے میں کمی کے ڈائریکٹر اورہان تاتار نے کہا ہے کہ علاقے میں ضمنی جھٹکوں کی تعداد 6 ہزار 40 ہو گئی ہے اور یہ جھٹکے مزید کچھ عرصے تک جاری رہیں گے۔