ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترکیہ سے IDEX میں ریکارڈ شرکت

حالیہ سالوں کی بھاری ترین شرکت کے ساتھ منعقدہ متحدہ عرب امارات دفاعی صنعت میلے’IDEX ‘میں ترکیہ دفاعی صنعت  نے بھی اپنی جگہ سنبھال لی ہے۔

IDEX بین الاقوامی دفاعی میلہ اور کانفرنس،  دنیا بھر کے ممالک کی دفاعی صنعتوں اور اعلیٰ سطحی سرکاری وفود  کی شرکت سے ،متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابو ظہبی میں شروع ہو گیا ہے۔

مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ کے واحد عالمی سطح کے دفاعی میلے اور کانفرنس کی حیثیت سے یہ سرگرمی بھاری دلچسپی کا مرکز بن رہی ہے۔ میلے میں برّی ، بحری اور فضائی سیکٹروں کی جدید ترین ٹیکنالوجی کو متعارف کروایا جا رہا ہے۔

ترکیہ 50 سے زائد دفاعی صنعتی فرموں کے ساتھ میلے میں شریک ہے۔

میلے کے دوران ترکیہ دفاعی صنعتی فرموں کے پیدا کردہ مختلف اقسام کے ڈرون ، برّی عسکری گاڑیاں اور طیارے، بکتر بند گاڑیوں کے پلیٹ فورم، اسلحہ سسٹم، الیکٹرانک سسٹم، ایمونیشن، سمیلیٹر اور لاجسٹک مصنوعات شرکاء کی دلچسپی کے لئے پیش کی جائیں گی۔

میلے کا مقصد IDEX اور ترکیہ دفاعی صنعت کی فرموں  سمیت میلے میں شریک ممالک کے مابین نئے منصوبوں کے لئے تعاون کی حوصلہ افزائی اور جاری تعاون کو تقویت دینا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں