عمان کے شہر الدقم میں 4،1 کی شدت سے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔
سلطان قابوس یونیورسٹی سسمولوجک سینٹر کے ٹویٹر سے جاری کردہ بیان کے مطابق زلزلہ مقامی وقت کے مطابق صبح 7 بج کر 55 منٹ پر آیا۔ زلزلے کا مرکز دارالحکومت مسقط سے 451 کلو میٹر جنوب مغرب میں بحیرہ عمان کے ساحلی شہر الدقم میں تھا۔ زلزلے کی شدت 4،1 اور زیرِ زمین گہرائی 16،3 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔
زلزلے کے نتیجے میں تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں دی گئی۔