ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فلسطینیوں نے القدس کے ساتھ وفاداری کا حق ادا کیا ہے،عکرمہ صبری

مقبوضہ بیت المقدس:مسجد اقصیٰ کے امام اور خطیب الشیخ عکرمہ صبری نے مقبوضہ بیت المقدس کے لوگوں اور قابض ریاست کے مظالم کے متعلق کہا ہے کہ فلسطینیوںنے القدس کے ساتھ اپنی وفاداری کا حق ادا کیا ہے۔

انہوں نے اپنے بیان میں اہلیان القدس کی ثابت قدمی کی تعریف کی اور کہا کہ بیت المقدس کے فلسطینی باشندوں نے پوری ثابت قدمی کے ساتھ ہردور میں غاصب ریاست کا ہمت اور حوصلے کے ساتھ مقابلہ کیا ہے۔

القدس کے باشندے عزم و استقلال کے ساتھ دشمن کے مظالم کا مقابلہ کرتے ہوئے القدس اور مسجد اقصیٰ کے دفاع کی جنگ لڑ رہے ہیں۔عکرمہ صبری نے کہا کہ فلسطینی شہر ی اب بھی اپنے عہد پر قائم ہیں اور انہوں نے دنیا کو اپنی اصلیت اور ثابت قدمی کا ثبوت دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بیت المقدس کے فلسطینیوں نے اپنی سرزمین اور اپنے نبی محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے اسراومعراج کے مقام کے ساتھ گہری دلچسپی ظاہر کی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں