ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی ایس ایل8: کراچی کنگزکی پہلی جیت، قلندر کو 67 رنز سے شکست 

پی ایس ایل8: کراچی کنگزکی پہلی جیت، قلندر کو 67 رنز سے شکست 

کراچی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 8 کے آٹھویں میچ میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو 67 رنز سے شکست دے دی ہے، لاہور قلندرز کو کراچی کنگز نے  جیت کے لیے 186 رنز کا ہدف دیا تھا۔

مزید پڑھیں: کراچی کنگز کی مسلسل تیسری شکست، کوئٹہ گلیڈی ایٹرزنے میچ جیت لیا

کراچی کنگز نے مقررہ بیس اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 185 رنز بنائے، جیمز 46 جبکہ کپتان عماد وسیم 35 رنز ناٹ آؤٹ کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے، لاہور قلندرز کے شاہین آفریدی، حارث رؤف، زمان خان اور لیام ڈاسن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ 

میچ میں لاہور قلندر کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی،زمان خان ،حارث رؤف اور لیام ڈاسن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ہے۔ 

واضح رہے کہ کراچی کے نیشنل بینک ارینا میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں ایڈیشن کے میچ میں لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے ٹاس جیت کر کراچی کنگز کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں