کراچی :پولیس حملہ کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، گاڑی سے متعلق اہم انکشافات سامنے آگئے،ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کے زیراستعمال گاڑی ملیر میں واقع شو روم سے 2013 میں خریدی گئی۔
مزید پڑھیں: کراچی پولیس آفس کی دوبارہ سرچنگ کے دوران مزید اسلحہ برآمد
2014میں گاڑی کامران نامی شخص نے اس ہی شوروم پر فروخت کردی، شو روم مالکان نے گاڑی حسیب نامی شخص کو فروخت کی، حسیب نے بھی گاڑی دوبارہ اس ہی شو روم کو فروخت کی، کچھ عرصے بعد گاڑی جمیل نامی شخص کو فروخت کی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شوروم کا مالک اس وقت پنجاب میں ہے، جسے کراچی طلب کرلیا گیا ہے جبکہ کامران نامی شخص کو ضمانت پر رہا کیا گیا ہے۔گاڑی دہشت گردوں تک کیسے پہنچی تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے۔
