ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

دورہ بھارت، آسٹریلوی کرکٹرز شکست کا غم بھلانے کیلئے سیرو تفریح پر نکل پڑا

 نئی دہلی:آسٹریلوی کرکٹرز  ٹیسٹ سیریز میں بھارت سے ملنے والی شکست کا غم بھلانے مغل بادشاہ ہمایوں کے مقبرے پر پہنچ گئے۔

آسٹریلوی کرکٹرز نے ڈے آئوٹ تاریخی مقامات کی سیر کرکے منایا اور اس دوران کھلاڑیوں نے دہلی میں مغل بادشاہ ہمایوں کے مقبرے کا دورہ بھی کیا۔

آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر نے سوشل میڈیا پر مقبرے کی سیر کی تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کیں جس میں وہ اپنے اہلخانہ کے ہمراہ موجود ہیں۔

واضح رہے کہ دہلی میں دوسرا ٹیسٹ تیسرے روز ہی ختم ہو گیا تھا،آسٹریلیا کو بھارت میں اب تک دونوں ٹیسٹ میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا، دونوں کا تیسرا ٹیسٹ میچ یکم مارچ سے شروع ہونا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں