صدر رجب طیب ایردوان 6 فروری کو آنے والے اور قہرامان ماراش سمیت گیارہ صوبوں میں زلزلے سے متاثرہ علاقوں کا معائنہ کرنے کی غرض سے آج عثمانیہ روانہ ہوگئے ہیں ۔
انقرہ ا ایسن بوعا ہوائی اڈے سے خطے کی طرف روانہ ہوتے ہوئے، ایردوان کے ساتھ نیشنلسٹ موومنٹ پارٹی (MHP) کے چیئرمین دولے باہچے لی بھی ان کے ہمراہ ہیں۔
صدر ایردوان عثمانیہ کے بعد غازی ا نتپ کے علاقے نور داع اور اصلاحیے کا دورہ کریں گے جہاں وہ زلزلہ متاثرین سے ملاقات کریں گے اور زلزلے کے بعد شروع کردہ امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیں گے۔
صدر نے کل حطائے ا ور قہرامان ماراش کے علاقوں کا جائزہ لیا تھا۔