ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عمران خان صدر مملکت سے آئین شکنی کروا رہا ہے، مریم اورنگزیب

اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان صدر مملکت سے آئین شکنی کروا رہا ہے، پہلے بھی ایسا ہی کیا تھا اور تمام اسمبلیاں کھو بیٹھا۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا کہ آج پاکستان کے عوام جو ٹی وی اسکرین پر ڈرامہ دیکھ رہے ہیں وہ آئین و قانون کا مذاق بنایا جا رہا ہے، عمران خان عدالتوں کو مطلوب ہے، کبھی ایمبولینس مانگی جارہی ہے کبھی مہلتیں مانگی جارہی ہیں۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان مجرم ہے جس نے آج عدالت پر دھاوا بولا ہوا ہے، دو سے تین سو لوگ ساتھ لاکر عدالت پر دھاوا بولا گیا اور جج اورعدالتوں پر دباؤ ڈالا جارہا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ کیا یہی سہولت عام آدمی کو دی جاتی ہے، کورٹ میں بلایا جائے تو خاتون جج کو گالی دھمکی دیتا ہے، عوام کو اکساتا ہے اور چلو چلو لاہور ہائیکورٹ چلو کا ٹرینڈ چلاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ سہولت بائیس کروڑ عوام سے صرف ایک شخص کو ملتی ہے، عمران خان زمان پارک سے چلے تو جان بوجھ کر تاخیر کی گئی تاکہ لوگوں کا ہجوم اکھٹا ہو سکے۔انہوں نے کہا کہ یہ ضمانت قبل از وقت گرفتاری ہے ، جو عدالت کے سامنے پیش نہیں ہوتا کیا وہ ایف ائی اے کے سامنے پیش ہوگا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں