ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

 مستونگ میں نامعلوم افراد کا لیویز چیک پوسٹ پر حملہ ،میر ضیاءاللہ لانگو کی مذمت

کوئٹہ:مستونگ میں نامعلوم افراد کا لیویز چیک پوسٹ پر حملہ ، 2اہلکار جاں بحق جبکہ حملہ آور سرکاری اسلحہ لے کر فرار ہوگئے، صوبائی و زیر داخلہ میر ضیاءاللہ لانگو نے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاءفرمائیں۔ 

اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز مستونگ کے علاقے ببری کے قریب لیویز چیک پر نامعلوم افراد نے حملہ ک رکے 2لیویز اہلکاروں منظور احمد اور محمد اسلم جاں بحق ہوگئے ، حملہ آور سرکاری اسلحہ لے کر فرار ہوگئے، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سیکورٹی فورسز نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔ 

صوبائی و زیر داخلہ میر ضیاءاللہ لانگو نے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کرلی ہے انہوںنے کہا ہے کہ دہشت گردی کے چیلنج کا مقابلہ کرنے کے لئے قومی یکجہتی بلاشبہ لازم ہے ۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو اپنے جوار رحمت میں جگہ اور پسماندگان کو صبر جمیل عطاءفرمائیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں