ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی ایس ایل 8: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پشاور زلمی کے ہاتھوں 4 وکٹوں سے شکست

کراچی: پی ایس یال 8 کے 9 ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پشاور زلمی کے ہاتھوں 4 وکٹوں سے شکست ہوگئی۔

نیشنل بینک کرکٹ ارینا (نیشنل اسٹیڈیم کراچی) میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ کے میچ میں پشاور زلمی نے 155 رنز کا مطلوبہ ہدف 19 ویں اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔ جیمز نیشم 37 اور روومن پاول 36 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم 19، محمد حارث 18 اور ٹام کویلر-کیڈمور 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ دسن شاناکا 16 اور وہاب ریاض 10 رنز بنا کر ناقابلِ شکست پویلین لوٹے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے محمد حسنین نے 3 جب کہ نسیم شاہ، محمد نواز اور قیس احمد نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔

قبل ازیں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 154 رنز بنائے۔ افتخار احمد 50 اور اوڈین اسمتھ 25 رنز بنا کر ناقابلِ شکست رہے۔ کپتان سرفراز احمد 38 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ جیسن روئے 14، مارٹن گپٹل 12 اور محمد نواز 2 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔

پشاور زلمی کی جانب سے عثمان قادر نے 2 جب کہ ارشد اقبال اور جیمز نیشم 1، 1 وکٹ حاصل کر سکے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں